10 دسمبر 2025 - 04:12
شام کے ساتھ جنگ ناگزیر ہے، صہیونی وزیر

اگرچہ شامی باغیوں نے اقتدار پر قبضے کے بعد اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، اس کے وحشیانہ حملوں اور شامی علاقوں پر قبضے اور شام کی پوری فوجی صلاحیتوں کی نابودی پر رد عمل ظاہر نہیں کیا اور بحیثیت مجموعی صہیونیوں اور امریکیوں کی خوشامد کو اپنی خارجہ پالیسی کی بنیاد بنایا، لیکن وہ پھر بھی راضی نہ ہوئے اور اب نیتن یاہو کابینہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف جنگ ضرور ہوگی!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صہیونی ریاست کے امیگریشن اور "انسداد یہود دشمنی" کے وزیر امیخائے چیکلی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کرکے شام کے خلاف جنگ کو یقینی اور ناگزیر قرار دینے پر زور دیا۔

چیکلی نے شامی فوج کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں شامیوں نے [اپنے سرغنوں کے رویے کے برعکس] غزہ کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا؛ اور لکھا کہ "جنگ یقینی اور ناگزیر ہے۔"

صہیونی ریاست نے شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے گرتے ہی فوری طور پر اس ملک میں سینکڑوں فضائی کارروائیاں کرکے شام کے تمام فوجی مراکز، چھاؤنیوں، اڈوں اور بندرگاہوں نیز تحقیقاتی مراکز اور اسلحے کے ذخائر کو کو تباہ کر دیا اور شام کو تقریبا نہتا کر دیا یہاں تک کہ اب صہیونیوں کا ایک غیر متعلقہ وزیر شام کے خلاف اعلان جنگ کر رہا ہے!

شام پر سینکڑوں ہزآروں حملے ہوئے، صہیونی پیادوں نے دمشق تک زمینی رسائی حاصل کرکے سینکڑوں کلومیٹر شامی سرزمین پر قبضہ کیا، تاہم، شام کے حکمران باغی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر زور دیتے رہے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ابراہیم معاہدوں میں شمولیت کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا لیکن اس کے باوجود شام کے خلاف جارحانہ اسرائیلی رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی یہاں تک کہ اب اس کو اسی ریاست سے جنگ کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کو الجولانی دوست قرار دے رہا تھا اور اس کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے رہا تھا۔

گویا الجولانی نوعیت کے انقلاب کے پس پردہ حقائق روز بروز عیاں سے عیاں تر ہو رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha